سونے کی قیمت مزید بڑھ گئی، فی تولہ سونا ساڑھے 10ہزار روپے مہنگا ہوگیا

تازہ ترین

تازہ ترین

سونے کی قیمت مزید بڑھ گئی، فی تولہ سونا ساڑھے 10ہزار روپے مہنگا ہوگیا
سونے کی قیمت مزید بڑھ گئی، فی تولہ سونا ساڑھے 10ہزار روپے مہنگا ہوگیا

کراچی: ملک میں روز بروز ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمت اور روپے کی بے قدری کے باعث آج ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں ریکارڈ اضافہ دیکھنے کو ملا، جس کے بعد سونے کی قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسویسی ایشن کا اس حوالے سے بیان سامنے آیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سونے کی فی تولہ قیمت میں آج 10 ہزار 500 روپے اضافہ ہوا ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسویسی ایشن کا کہنا ہے کہ عالمی صرافہ میں 29 ڈالرکے اضافے سے فی اونس سونا 1750ڈالر پر پہنچ گیا ہے۔

مزید پڑھیں:کراچی، نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 11 روپے اضافہ کرنے کی منظوری دے دی

ساڑھے 10ہزار روپے اضافے کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 1 لاکھ 62 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے۔10گرام سونیکی قیمت 9 ہزار 3 روپیکے اضافے سے 1لاکھ39 ہزار 318 روپے ہوگئی ہے۔

Related Posts