ویتنام کے بار میں آگ لگنے سے 32افراد لقمہ اجل بن گئے

تازہ ترین

تازہ ترین

ویتنام کے بار میں آگ لگنے سے 32افراد لقمہ اجل بن گئے
ویتنام کے بار میں آگ لگنے سے 32افراد لقمہ اجل بن گئے

ہوچی من:ویتنام کے شہر ہوچی من کے قریب موجود ایک بار میں آگ لگنے سے 32 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق مذکورہ بار ہوچی من شہر کے قریب ایک رہائشی علاقے میں موجود ایک عمارت کی دوسری منزل پر واقع تھا جہاں خوفناک آتشزدگی کا واقع پیش آیا۔

ویتنامی وزارت سکیورٹی کا اس حوالے سے جاری کردہ بیان میں کہنا ہے کہ آگ لگنے کے واقعے میں 32 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جن میں 17 مرد اور 15 عورتیں شامل ہیں جبکہ 11 افراد شدید زخمی ہو گئے ہیں۔ جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:امریکا کی پاکستان کو ایف 16 کا مرمتی سامان فروخت کرنے کی منظوری

ویتنامی سرکاری کا کہنا ہے کہ مرنے والے 8 افراد کی لاشیں بار کے واش روم سے برآمد کی گئی ہیں، جن کی موت ممکنہ طور پر دم گھٹنے کے باعث ہوئی، آگ لگنے کے بعد عمارت میں دھواں بھر گیا تھا اور ایمرجنسی ایگزٹ نہ ہونے کے باعث زیادہ افراد جان سے گئے۔

Related Posts