نیٹ فلکس کو اسلامی اقدار سے متصادم مواد پر قانونی کارروائی کی تنبیہ

تازہ ترین

تازہ ترین

نیٹ فلکس کو اسلامی اقدار سے متصادم مواد پر قانونی کارروائی کی تنبیہ
نیٹ فلکس کو اسلامی اقدار سے متصادم مواد پر قانونی کارروائی کی تنبیہ

ریاض: آن لائن ویڈیو اسٹریمنگ سروس ’نیٹ فلکس‘ کو اسلامی اور سماجی اقدار سے متصادم مواد پر خلیج عرب کے ممالک نے ضروری قانونی کارروائی کیلئے خبردار کیا ہے۔

میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ متنازع مواد کی باقاعدہ طور پر وضاحت نہیں کی گئی، مگر یہ بیان مشترکہ طور پر گالف کارپوریشن کونسل کے چھ اراکین اور سعودی میڈیا ریگولیٹر کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ’آن لائن ویڈیو اسٹریمنگ سروس نیٹ فلکس سے مذکورہ مواد بالخصوص بچوں کے حوالے سے مواد کو ہٹانے کے لیے رابطہ کیا گیا‘۔ نیٹ فلکس سعودی عرب میں صارفین کو ایسا مواد دکھا رہا ہے جو کہ میڈیا قوانین کی خلاف ورزی کے زمرے میں آتے ہیں۔

مزید پڑھیں:زارا شاہ جہاں نے دیگر ڈیزائنرز پر اپنے ڈیزائن کاپی کرنے کا الزام لگادیا

اتھارٹیز نے آن لائن ویڈیو اسٹریمنگ سروس نیٹ فلکس کو خبردار کیا ہے کہ اگر ایسا مواد نشر کرنے کا سلسلہ جاری رکھا گیا تو ضروری قانونی کارروائی کی جائیگی۔

Related Posts