مظفر آباد: آزاد جموں کشمیر کے سابق صدر خورشید حسن خورشید افسوسناک حادثے کے نتیجے میں انتقال کر گئے۔ آج ان کے انتقال کو 36 برس مکمل ہوگئے ہیں، انہیں قائدِ اعظم کے سابق سیکریٹری ہونے کا بھی اعزاز حاصل رہا۔
تفصیلات کے مطابق سابق صدر آزاد کشمیر خورشید حسن خورشید کو دنیا سے رخصت ہوئے 36 برس مکمل ہوگئے۔سابق صدر کی جانب سے قانون کی حکمرانی، آئین، جمہوریت اور کشمیر کی تحریکِ آزادی کیلئے خدمات بھلائی نہیں جاسکتیں۔
آج سے 39برس قبل آزاد کشمیر کے سابق صدر خورشید حسن خورشید 11 مارچ 1988 کے روز سڑک حادثے کا شکار ہو کر جاں بحق ہو گئے تھے جبکہ 1942 میں خورشید حسن خورشید کو بانئ پاکستان قائدِ اعظم محمد علی جناح سے ملاقات کا موقع ملا تھا۔
سابق صدر آزاد کشمیر کے ایچ خورشید نے گریجویشن کی تکمیل کے بعد شعبۂ صحافت سے وابستگی اختیار کی اور جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے ہفتہ روزہ جاوید کیلئے تحریر کے کام کا آغاز کیا، انہیں قائدِ اعظم کے نجی سیکریٹری ہونے کا بھی اعزاز حاصل رہا۔
بطور نجی سیکریٹری قائداعظم خورشید حسن خورشید کو بھارت کی تقسیم اور پاکستان کے قیام کے سارے منظرنامے کو بہت قریب سے دیکھنے کا موقع ملا۔ قیامِ پاکستان کے بعد بھی قائدِ اعظم سے وابستگی جوں کی توں رہی۔
قیامِ پاکستان کے 1 برس بعد قائدِ اعظم کی وفات کے بعد بھی سابق صدر آزاد جموں و کشمیر کی سرگرمیاں جاری رہیں تاہم 11امارچ 1988 کو ایک عام مسافر کے طور پر میرپور سے لاہور جاتے ہوئے منی بس حادثے میں انتقال کر گئے۔خورشید حسن خورشید کا شمار ہمیشہ ملک کے اہم رہنماؤں میں کیا جائے گا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








