عظمیٰ بخاری کی رمضان بچت بازار نہ لگانے کے فیصلے کی تردید

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو: پاکستان آبزرور)

لاہور: مسلم لیگ (ن) کی مرکزی رہنما عظمیٰ بخاری نے رمضان بچت بازار نہ لگانے کی خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ میڈیا کی جانب سے بے بنیاد دعوے کیے جارہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ میڈیا کے ایک گروہ کی جانب سے رمضان المبارک کے دوران بچت بازار نہ لگانے کا دعویٰ بے بنیاد ہے جبکہ وزیر اعلیٰ مریم نواز نے رمضان بازار لگانے کی ہدایت کی ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (ٹوئٹر) پر جاری پیغام میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کی سخت ہدایات کے پیشِ نظر پنجاب کے ہر ضلعے میں رمضان بچت بازار لگائے جائیں گے جبکہ مستحق خاندانوں کی ان کے گھر پر امداد اس کے علاوہ کی جائیگی۔

اپنے پیغام میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پنجاب حکومت مستحق افراد کو 65 لاکھ رمضان نگہبان تحائف ان کے گھروں کی چوکھٹ پر دے گی۔ وزیرا علیٰ مریم نواز نے ہدایت کی ہے کہ پنجاب کے تمام 39 اضلاع میں رمضان بازار کا آغاز کریں۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ماضی میں پنجاب میں رمضان بچت بازار 15 اضلاع میں نہیں لگائے گئے تھے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر صوبے کے جن 39اضلاع میں بچت بازار لگائے جائیں گے، ان میں مذکورہ 15 اضلاع کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

Related Posts