کراچی میں بارش، کرنٹ لگنے کے مختلف واقعات میں کمسن بچی سمیت 4 افراد جاں بحق

تازہ ترین

تازہ ترین

کراچی میں بارش، کرنٹ لگنے کے مختلف واقعات میں کمسن بچی سمیت 4 افراد جاں بحق
کراچی میں بارش، کرنٹ لگنے کے مختلف واقعات میں کمسن بچی سمیت 4 افراد جاں بحق

کراچی میں بارش کے دوران کرنٹ لگنے کے مختلف واقعات کمسن بچی سمیت 4 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں جس سے 4 گھر ماتم کدوں میں تبدیل ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے بلدیہ میں عابد آباد کے ایک گھر میں کرنٹ لگنے سے یاسین کا انتقال ہوگیا۔ کلفٹن کے علاقے شاہ رسول کالونی میں کھمبے سے کرنٹ لگنے سے کمسن بچی جاں بحق ہوگئی۔

شاہ رسول کالونی میں کھمبے سے کرنٹ لگنے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والی بچی تانیہ کی عمر 4 سال تھی جبکہ کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں کرنٹ لگنے کے باعث 50 سالہ محمد صابر بھی انتقال کر گئے۔

اس کے علاوہ شہرِ قائد کے علاقے لائٹ ہاؤس کی چپل گلی میں کرنٹ لگنے کے باعث ساجد لودھی بھی جاں بحق ہوگئے جن کی عمر 45 سال تھی۔ مختلف واقعات میں اب تک 4 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوگئی ہے۔ 

خیال رہے کہ گزشتہ روز سے کراچی میں ہونے والی موسلا دھار بارش سے جگہ جگہ پانی کھڑا ہوگیا جس سے شہریوں کو آمدورفت میں مسائل کا سامنا ہے، مختلف علاقوں میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے باعث عوام مشکلات کا شکار ہیں۔

 گزشتہ روز کراچی کے اکثر علاقوں میں موسلا دھار بارش ہوئی جس کا پانی آج بھی سڑکوں پر جمع ہے جس کے باعث ٹرانسپورٹ کی روانی بری طرح متاثر ہوئی۔ لوڈ شیڈنگ کے باعث پیشہ ورانہ ذمہ داریاں نبھانے والوں کو مسائل کا سامنا ہے۔

مزید پڑھیں: کراچی میں بارش، جگہ جگہ پانی کھڑا ہوگیا، مختلف علاقوں میں لوڈ شیڈنگ

Related Posts