کراچی میں بارشوں کا 40سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا جبکہ محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف شہروں میں مزید بارش کی پیشگوئی کردی ہے۔ مختلف شہروں میں بارش نے نئے ریکارڈز قائم کردئیے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم اور سرگودھا میں بارش کا امکان ہے۔ اسی طرح میانوالی، فیصل آباد، جھنگ، خوشاب، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، سیالکوٹ، لاہور، اوکاڑہ، قصور، لیہ اور بھکر میں بھی وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔
صوبہ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے، جبکہ چترال، دیر، سوات، کالام، شانگلہ، بونیر، کوہستان اور مالاکنڈ میں بارش کی توقع ہے۔ اس کے علاوہ مانسہرہ، ایبٹ آباد، بالاکوٹ، ہری پور، مردان، نوشہرہ، پشاور، خیبر، اورکزئی، صوابی اور چارسدہ میں بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
ادھر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی وقفے وقفے سے موسلا دھار بارش ہورہی ہے، جہاں اسسٹنٹ کمشنرز نشیبی علاقوں اور نالوں کی مسلسل نگرانی کر رہے ہیں۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارشوں کا یہ موجودہ سلسلہ 5 اپریل تک جاری رہے گا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








