موٹر سائیکل مالکان کیلئے ریلیف پیکیج کا آغاز، فیول سبسڈی کیسے لیں؟ طریقہ کار سامنے آگیا

تازہ ترین

تازہ ترین

موٹر سائیکل
(فوٹو: ڈائیلاگ پاکستان)

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث موٹر سائیکل مالکان کیلئے ریلیف پیکیج کا آغاز کردیا ہے۔ فیول سبسڈی کیسے لی جائے؟ اس کے طریقہ کار بھی اعلان کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کی مریم نواز حکومت نے رجسٹرڈ موٹر سائیکل مالکان کو فیول سبسڈی حاصل کرنے کے طریقہ کار سے آگاہ کردیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل مالکان سبسڈی کیلئے ہیل لائن 1000 پر کال کرسکتے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث عوام کو ریلیف دینے کیلئے یہ اقدام اٹھایا گیا۔ موٹر سائیکل مالکان سبسڈی کیلئے ایپ کا استعمال کرسکتے ہیں۔ مریم نواز کو بتائیں ایپ کے ذریعے سبسڈی حاصل کی جاسکتی ہے۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز کا کہنا ہے کہ ہم عام آدمی کا بوجھ کم کرنے کیلئے شب و روز کوشاں ہیں۔ ایپ کے ذریعے ریلیف حاصل کرنے سے قبل ہیلپ لائن 1000 پر کال کرکے سبسڈی کے حصول کا مکمل طریقہ کار معلوم کیاجاسکتا ہے۔

Related Posts