بیرونِ ملک سے پاکستان آنے والوں کیلئے 48 گھنٹے قرنطینہ کی شرط ختم

تازہ ترین

تازہ ترین

بیرونِ ملک سے پاکستان آنے والوں کیلئے 48 گھنٹے قرنطینہ کی شرط ختم
بیرونِ ملک سے پاکستان آنے والوں کیلئے 48 گھنٹے قرنطینہ کی شرط ختم

اسلام آباد: وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سیّد ذوالفقار بخاری نے کہا ہے کہ بیرونِ ملک سے پاکستان آنے والوں کیلئے 48 گھنٹے قرنطینہ کی شرط ختم کردی گئی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں معاونِ خصوصی سیّد زلفی بخاری نے کہا کہ جو لوگ وطن واپس آ رہے ہیں، ان کیلئے نئی پالیسی نافذ کردی گئی ہے جبکہ کورونا وئارس کی روک تھام کیلئے قرنطینہ کیے جانے کی 48 گھنٹے کی شرط ختم ہو گئی۔

پیغام میں معاونِ خصوصی زلفی بخاری نے کہا کہ قرنطینہ میں انتظار کا وقت کم کردیا گیا ہے جبکہ ٹیسٹ جلد از جلد کیے جائیں گے جبکہ ہم پوری کوشش کر رہے ہیں کہ قرنطینہ کا وقت کم کرکے 24 گھنٹے تک محدود کردیا جائے۔ 

Related Posts