شہریوں کیلئے خوشخبری، اورنج لائن کی 49 بسیں کراچی پورٹ پہنچ گئیں

تازہ ترین

تازہ ترین

شہریوں کیلئے خوشخبری، اورنج لائن کی 49 بسیں کراچی پورٹ پہنچ گئیں
شہریوں کیلئے خوشخبری، اورنج لائن کی 49 بسیں کراچی پورٹ پہنچ گئیں

شہرِ قائد کے باسیوں کیلئے بڑی خوشخبری سامنے آگئی، اورنج لائن منصوبے کی 49 بسیں کراچی پورٹ پہنچ گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ ٹرانسپورٹ سندھ نے 49 بسوں کے کراچی پہنچنے کی تصدیق کردی۔ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ باقی بسیں ایک ماہ میں مختلف مراحل میں کراچی پہنچیں گی۔

یہ بھی پڑھیں:

موسمیاتی تبدیلی کے پاکستانی ہیروز منظرِ عام پر لانیکا اعلان

قبل ازیں وزیرِ ٹرانسپورٹ سندھ شرجیل انعام میمن نے اورنج لائن منصوبے پر عملدرآمد کرنے والی کمپنی ٹرانس کراچی سے ملاقات کی اور ہفتے تک منصوبے پر تعمیراتی کام کے آغاز کی ہدایت کی۔

اس دوران پراجیکٹ کنسلٹنٹ، ٹھیکیدار اور محکمۂ ٹرانسپورٹ کے دیگر افسران موجود تھے۔ وزیرِ ٹرانسپورٹ سندھ نے اورنج لائن کو درپیش مسائل کے حل سے متعلق امور پر گفتگو کی۔

اجلاس کے دوران سیکریٹری ٹرانسپورٹ سندھ عبدالحلیم شیخ، سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے منیجنگ ڈائریکٹر کیپٹن (ر) الطاف حسین ساریو اور ٹرانس کراچی کے سی ای او واصف اجلال بھی موجود تھے۔

Related Posts