کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج کاروباری روز کے دوران مندی کی صورتحال کا سامنا رہا، کاروبار کے اختتام پر 641.21پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی۔
اسٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کا آغاز کے موقع پر ہی مندی دیکھنے کو ملی، جس کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کے نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا اختتام منفی نوٹ پر ہوا، اسٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس 42,863.15 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔
دوسری جانب آج بھی کاروبار کے آغاز سے ہی ڈالر کی قیمت بڑھنے کا سلسلہ جاری رہا۔ایک موقع پر انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر ایک روپے 50 پیسے اضافے کے بعد 190 روپے 16 پیسے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 191 روپے 50 پیسے سے بھی تجاوز کر گیا تھا۔
مزید پڑھیں:کراچی میں اشیائے خورو نوش کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








