بلوچستان میں زلزلے کے جھٹکے، عوام میں شدید خوف و ہراس

تازہ ترین

تازہ ترین

5.0 magnitude earthquake shakes Balochistan
FILE PHOTO

بلوچستان کے مختلف اضلاع میں رات دیر گئے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جن کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5ریکارڈ کی گئی جیسا کہ سیسماولوجی سینٹر نے اطلاع دی ہے۔

سیسماولوجی سینٹر کے مطابق زلزلہ 2بج کر 45 بجے آیا اور اس کے جھٹکے زیارت، ہرنائی، زردالو، شہرگ، مسلم باغ، خنوزئی، کان مہترزئی، رود ملازئی اور سرخاب سمیت کئی علاقوں میں محسوس کیے گئے۔

بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے بعض علاقوں میں بھی ہلکے جھٹکے محسوس کیے گئے تاہم، زلزلے کے نتیجے میں کسی قسم کے جانی نقصان یا املاک کو نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

یاد رہے کہ اکتوبر میں پاکستان موسمیاتی محکمہ (پی ایم ڈی) نے کراچی کے مختلف حصوں میں ہلکے زلزلے کے جھٹکوں کی اطلاع دی تھی، جن کی شدت ریکٹر اسکیل پر 2.2 ریکارڈ کی گئی تھی۔

زلزلے کی گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی اور اس کا مرکز ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی (ڈی ایچ اے) کے شمال میں 24 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع تھا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جھٹکے جمعہ کی سہ پہر 3:39 پر محسوس کیے گئے۔

Related Posts