بلوچستان کے ضلع خضدار میں شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے باعث شدید خوف و ہراس پھیل یا، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق،زلزلے کی شدت 5.5 اور گہرائی 60 کلومیٹر زیر زمین تھی۔شام پانچ بج کر 19 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلے کی شدت 5.5 اور گہرائی 60 کلومیٹر تھی، جب کہ زلزلے کا مرکز خضدار سے 160 کلومیٹر جنوب مغرب میں تھا۔
ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ زلزلے سے کسی قسم کے جانی نقصانات کی اطلاع نہیں ملی۔
ضلعی انتظامیہ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ خضدار کی تحصیل وڈھ کے گاؤں باڑی میں زلزلے سے متعدد کچے مکانات گرگئے۔زلزلے سے خضدار کے علاقے گڑھی جو کے کچے مکانات اور زمین میں دراڑ یں پڑگئیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








