تائیوان کے مشرقی ساحل کے قریب 5.7 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا تاہم ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی فوری اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
مرکزی موسمی انتظامیہ کے مطابق زلزلے کا مرکز سمندر میں تھا جو ہوالین کاؤنٹی ہال سے تقریباً 24.7 کلومیٹر جنوب میں واقع تھا جبکہ اس کی گہرائی زمین کے اندر تقریباً 15.1 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔
زلزلے کی سب سے زیادہ شدت ہوالین اور نانٹو کاؤنٹی میں محسوس کی گئی جہاں یہ تائیوان کے سات درجوں پر مشتمل شدت کے پیمانے پر درجہ 5اعشاریہ تک ریکارڈ ہوا۔
اس کے علاوہ تائی ٹونگ کاؤنٹی، تائی چونگ، ییلان کاؤنٹی، چیائی کاؤنٹی، چانگ ہوا کاؤنٹی اور یون لن کاؤنٹی میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جہاں شدت درجہ 3 تک ریکارڈ کی گئی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








