5 افغان فوجی ضابطے کی کارروائی کے بعد افغان حکام کے حوالے کردیئے گئے، آئی ایس پی آر

تازہ ترین

تازہ ترین

کشمیریوں کی حق خودارایت کیلئے جدوجہد کی حمایت کرتے ہیں، آئی ایس پی آر
کشمیریوں کی حق خودارایت کیلئے جدوجہد کی حمایت کرتے ہیں، آئی ایس پی آر

راولپنڈی: پاکستان نے ضابطے کی کارروائی کے بعد 5 افغان فوجیوں کو پاک افغان بارڈر پر حکام کے حوالے کردیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پاکستانی فوجی حکام نے 5 افغانی فوجیوں کو افغان حکام کے حوالے کردیا ہے۔

ڈی جی آئی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کے مطابق افغان فوجیوں کو ضابطے کی کارروائی کے بعد افغان حکام کے حوالے کیا گیا ہے ۔

ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق افغان فوجیوں کو ضابطے کی کارروائی مکمل کرکے 5 بجکر 45 منٹ پر افغان حکام کے حوالے کیا گیا ہے۔

میجر جنرل بابر افتخار کے مطابق افغان فوجیوں کو 26 جولائی کو ان کی درخواست پر چترال میں پاک افغان بارڈر ارندو سیکٹر پر محفوظ راستہ دیا گیا تھا ۔

یہ بھی پڑھیں: ایمزون پلیٹ فارم سے کاروباری سرگرمیوں کو مزید تقویت ملے گی، میاں ناصر حسین مگوں

Related Posts