کچے کے ڈاکوؤں کا ڈیفنس کے بنگلوں تک پہنچنے کا انکشاف، 5 خطرناک ڈاکو گرفتار

تازہ ترین

تازہ ترین

کراچی: کچے کے ڈاکوؤں کا ڈیفنس کے بنگلوں تک پہنچنے کا انکشاف، پولیس کے ہاتھوں 5 انتہائی مطلوب ڈاکو گرفتار ہوگئے۔

اے ایس پی درخشاں رانا دلاور نے بتایا کہ ملزمان ڈیفنس کے درجنوں بنگلوں میں نقب زنی کر چکے ہیں۔ گرفتار ملزمان سے لاکھوں مالیت کا چوری شدہ سامان برآمدکر لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

ملکی تاریخ کی پراسرار اموات

گرفتارملزمان میں سخاوت کو پانگ، عابد اندھڑ، شہباز خان، کامران اور عمران شامل ہیں۔ ملزمان 3 سال سے منظم طور پر ڈیفنس کے بنگلوں میں وارداتیں کر رہے تھے۔

گرفتارملزمان رحیم یار خان کچے کے علاقے سے تعلق رکھتے ہیں۔ گرفتار ملزمان باورچی ڈرائیور مالی وغیرہ کے طور پر ملازمت کرتے ہیں۔ ملزمان اطراف کے بنگلوں میں نقب زنی کی وارداتیں کر رہے تھے۔

ملازمت کی وجہ سے اطراف کے بنگلوں کا مکمل احوال پتہ ہوتا تھا۔ ملزمان واردات کے بعد اپنے بنگلے میں واپس آجاتے تھے۔ ملزمان سے برآمد سامان میں زیورات قیمتی گھڑیاں اور دیگر سامان شامل ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزمان کا مزید کرمنل ڈیٹا چیک کیا جا رہا ہے۔

Related Posts