کراچی : شہر قائد میں آج صبح ایک پولیس اہلکار کو گولیاں مار کر قتل کردیا گیا، آپسی جھگڑے میں ایک شہری ہلاک ہوا جبکہ ٹریفک حادثے میں ایک شخص ہوگیا، نیو کراچی میں گھر سے میاں بیوی کی لاشیں ملیں۔
میٹروول خٹک چوک کے قریب فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار شہید ہوگیا، شہید کی شناخت 35 سالہ شیراز ولدسیمروز کے نام سے ہوئی، لاش کو عباسی شہیداسپتال منتقل کیا گیا۔
چھپیا ذرائع کے مطابق نیو کراچی لاسی گوٹھ کے قریب آپسی جھگڑے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا، مقتول کی شناخت 50 سالہ عبدالحمید ولد میریس کے نام سے ہوئی، لاش کو عباسی شہیدا سپتال منتقل کردیا گیا۔
لانڈھی بچہ جیل کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا، مرنے والے کی شناخت 48 سالہ علی ولد سائیں جبکہ زخمی کی شناخت 34 سالہ محمد اسلم ولد نذیر کے نام سے ہوئی، لاش و زخمی کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔
نیو کراچی سیکٹر ایل 11مکان نمبر 362 سے ایک عورت اور ایک مرد کی لاشیں برآمد ہوئی، ذرائع کے مطابق دونوں میاں بیوی بتائے جارہے ہیں جبکہ دونوں کو تشدد کرکے ہلاک کیا گیا ہے ، مرد کی شناخت محمد جمیل نام سے ہوئی ہے۔