ختم نبوت قانون کے 50 سال مکمل۔ پارلیمنٹ کی عمارت کو سجا دیا گیا

تازہ ترین

تازہ ترین

فوٹو ایکسپریس

قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دینے کے قانون (قانون اقلیت و ختم نبوت مجریہ 1974) کے 50 سال مکمل ہونے پر پارلیمنٹ کی عمارت کو سبز برقی قمقموں سے سجا دیا گیا ہے۔

اس حوالے سے مسلم لیگ ن کے رہنما ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے اپنی ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں لکھا کہ قادیانیوں کو پاکستان کے مسلمانوں کی جدو جہد کے نتیجے میں غیر مسلم قرار دینے کا بل آج سے ٹھیک 50 سال پہلے پاس کیا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ اس تاریخی موقع کی مناسبت سے پارلیمنٹ کو سبز روشنیوں سے منور کرنے کا مقصد اس تاریخی قانون کو منظور کرنے میں کردار ادا کرنے والے ممبران پارلیمنٹ کو خراج تحسین پیش کرنا ہے۔

ن لیگ کے رہنما ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے اپنی پوسٹ میں مزید لکھا کہ ہم یہ تاریخی قانون منظور کرنے والے تمام ارکان پارلیمنٹ اور قائدین کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ اس قانون کی منظوری میں اس وقت کے وزیر اعظم ذو الفقار علی بھٹو اور ان کی حکومت کا بھی اہم کردار تھا۔

سات ستمبر کو اس دن کی مناسبت سے دینی جماعتوں کے تحت مینار پاکستان پر یوم الفتح اور گولڈن جوبلی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔

Related Posts