ملک بھر میں کورونا کے 54نئے کیسز رپورٹ، 36مریضوں کی حالت تشویشناک

تازہ ترین

تازہ ترین

اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا کے 54نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے باعث کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی تاہم 36مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

قومی ادارۂ صحت کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر 15 لاکھ 73 ہزار 26افراد کورونا سے متاثر جبکہ وائرس کے باعث 30 ہزار 620جاں بحق ہوئے۔ شرحِ اموات 2 فیصد کے لگ بھگ رہی۔

یہ بھی پڑھیں:

دُنیا بھر میں کورونا سے 62کروڑ 43لاکھ افراد متاثر، 65لاکھ 53ہزار ہلاک

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کی تشخیص کیلئے 10 ہزار  876 ٹیسٹ کیے گئے جبکہ مثبت کیسز کا تناسب 0.50 فیصد رہا۔ ٹیسٹس کی مجموعی تعداد 3 کروڑ 6 لاکھ 29 ہزار 284 ہوگئی جبکہ کورونا کے 36مریض انتہائی نگہداشت میں ہیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل دُنیا بھر میں کورونا سے 62 کروڑ 43 لاکھ افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس کے باعث  65 لاکھ  53ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو گئے۔

آج سے 4روز قبل دُنیا کے 200سے زائد ممالک اور خطوں میں کورونا سے مجموعی طور پر 62کروڑ 43لاکھ  94ہزار201 افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس کا شکار 65لاکھ  53 ہزار 339افراد جان کی بازی ہار گئے۔

وائرس سے متاثرہ 39ہزار301 افراد کی حالت تشویشناک ہوگئی جبکہ دنیا بھر میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 1 کروڑ 34 لاکھ  34 ہزار86 ہو گئی۔ کورونا کے 1کروڑ 33لاکھ  94 ہزار 785  مریضوں کو معمولی تکالیف کا سامنا تھا۔

 

Related Posts