ٹوئٹر پر صارفین کی نریندر مودی حکومت پر تنقید جاری، 5 اگست یومِ سیاہ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

تازہ ترین

تازہ ترین

ٹوئٹر پر صارفین کی نریندر مودی حکومت پر تنقید جاری، 5 اگست یومِ سیاہ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا
ٹوئٹر پر صارفین کی نریندر مودی حکومت پر تنقید جاری، 5 اگست یومِ سیاہ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھارت کی نریندر مودی حکومت پر تنقید جاری ہے، 5 اگست یومِ سیاہ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا جس کے تحت سوشل میڈیا صارفین نے بھارتی وزیرِ اعظم کو آڑے ہاتھوں لے لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے اور مائیکروبلاگنگ کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر 5 اگست بلیک ڈے ٹاپ ٹرینڈ ہے جس کے تحت اب تک 3 لاکھ 4 ہزار پیغامات بھیجے جاچکے ہیں جن میں کشمیر پر قابض غاصب بھارت کی جارحیت کو بے نقاب کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

ٹوئٹر پر صرف بلیک ڈے ہی نہیں بلکہ کشمیر وانٹس فریڈم بھی ٹاپ ٹرینڈ ہے۔ یہ وہ دوسرا ٹاپ ٹرینڈ ہے جس کے تحت 2 لاکھ سے زائد پیغامات بھیجے جاچکے ہیں۔ اس کے علاوہ کشمیر لائیوز میٹر بھی کشمیر کے حوالے سے ٹاپ ٹرینڈز میں شامل ہے جس کے تحت 39 ہزار پیغامات ارسال کیے گئے۔ 

سوشل میڈیا صارفین الگ الگ انداز میں مظلوم کشمیریوں سے یکجہتی کا اظہار کر رہے ہیں۔ رانا عمیر نامی صارف نے کشمیریوں کی جدوجہد کو سراہتے ہوئے کہا کہ تم اِن لوگوں کو ہرا نہیں سکتے۔ میں اپنی بات دُہراتا ہوں، تم ایسا نہیں کرسکتے۔ ان کے پتھر تمہاری گولیوں سے زیادہ طاقتور ہیں۔ 

یومِ استحصالِ کشمیر کے موقعے پر اپنے پیغام میں سوشل میڈیا صارف شفقت چوہدری نے کہا کہ بھارت نہ صرف کشمیر میں انسانی حقوق کو پامال کر رہا ہے بلکہ وہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی کا بھی مرتکب ہورہا ہے۔ 

https://twitter.com/shafqatchodhary/status/1290897378946494465

سمیرا رحمان نامی سوشل میڈیا صارف نے کہا کہ آپ آزادی کیلئے ہماری جدوجہد کو روک نہیں سکتے۔ ہم کشمیر پر بھارتی قبضے کو مسترد کرتے ہیں۔ 5 اگست یومِ سیاہ ہے۔ 

https://twitter.com/Sumaira05007589/status/1290884276162969601

سہیل احمد نے کہا کہ اقوامِ متحدہ کے اقدامات پر حیرت ہے کیونکہ بھارت خطے میں موجود ایک دہشت گرد ریاست ہے جس نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں ریاستی دہشت گردی جاری رکھی ہوئی ہے۔ بھارتی فوج کشمیر میں ظلم و ستم کے ساتھ ساتھ پاکستان کے ساتھ لائن آف کنٹرول پر اشتعال انگیزی میں ملوث ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بھارتی خفیہ تنظیم راء، این ڈی ایس اور بلوچستان میں موجود ٹی ٹی پی (تحریکِ طالبان پاکستان) کے ذریعے نریندر مودی دہشت گردی کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: یومِ استحصالِ کشمیر، پاکستان کا  سیاسی نقشہ اور عالمی جنگ 

Related Posts