گوجرانوالہ میں 6 افرادکا ذہنی معذور شخص پر تشدد، 1 ملزم گرفتار

تازہ ترین

تازہ ترین

دادا اور سوتیلی دادی کے مبینہ تشدد نے معصوم بچی کی جان لے لی
دادا اور سوتیلی دادی کے مبینہ تشدد نے معصوم بچی کی جان لے لی

صوبہ پنجاب کے ضلع گوجرانوالہ میں 6 افراد نے ذہنی معذور شخص پر ڈنڈوں سے وحشیانہ تشدد کیا۔ پولیس نے واقعے کے ذمہ داروں میں سے 1 ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ گوجرانوالہ کی تحصیل کامونکے کے علاقہ صدر آباد میں پیش آیا۔ 6 افراد نے معذور نوجوان کو رسیوں سے باندھ کر بازار میں ڈندوں سے تشدد کیا۔علاقہ مکینوں میں سے کوئی شخص ذہنی معذور نوجوان کو بچانے نہ آیا۔

یہ بھی پڑھیں:

راولپنڈی، کشتی الٹنے سے جاں بحق ٹیچر کی لاش برآمد، 4بچوں کی حالت تشویشناک

سی پی او گوجرانوالہ سید حماد عابد نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔ تھانہ سٹی میں واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ذہنی معذور نوجوان فیاض کو بد ترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

انسانیت سوز تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ ملزمان نوجوان کو رسیوں سے باندھ کر اس کے پاؤں پر ڈنڈے مارتے رہے۔ وحشیانہ تشدد سے ذہنی معذور فیاض بے ہوش ہوگیا، اس کے باوجود ملزمان نے مارپیٹ بند نہیں کی۔

تشدد کی ویڈیو وائرل ہونے پر سی پی او گوجرانوالہ نے سخت کارروائی کا حکم دیا۔ تھانہ ستی پولیس نے واقعے میں ملوث ملزم احمد کو گرفتار کر لیا۔ سی پی او کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم مضروب نوجوان کا حقیقی بھتیجا ہے۔

ذہنی معذور کو نشے کی حالت میں گھر والوں سے لڑائی جھگڑا کرنے پر تشدد کا نشانہ بنایا یگا۔ ایس ایچ او تھانہ سٹی وقاص اکبر کا کہنا ہے کہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ ملزمان کو جلد گرفتار کیا جائے گا۔ 

Related Posts