بیجنگ: چین کے ایک اسکول میں چاقو مارنے کے واقعے میں 3 بچوں سمیت 6 افراد اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گوانگ ڈونگ صوبے کے شہر لیانجینگ کے کنڈرگارٹن اسکول میں ایک شخص نے گھس کر اندھا دھند چاقو کے وار کیے۔
حملے کے نتیجے میں 3 بچوں سمیت 6 افراد لقمہ اجل بن گئے، مقامی انتظامیہ کی ترجمان نے بیان میں کہا کہ ہلاک ہونے والوں میں 2 والدین، ایک استاد اور 3 طالب علم شامل ہیں۔
مزید پڑھیں:ترکیہ نے سویڈن کی نیٹو میں شمولیت کی حمایت کے بدلے یورپی یونین کی رکنیت مانگ لی
واقعہ کے 20 منٹ بعد 25 سالہ حملہ آور کو حراست میں لے کر تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








