ہوٹل کے کمرے میں 60سالہ پائلٹ نے نوجوان ائیرہوسٹس سے زیادتی کی۔ جب ملزم سے پوچھ گچھ ہوئی تو اس نے بہانہ کیا کہ دونوں نے باہمی رضامندی سے یہ اقدام اٹھایا، تاہم ریپ کیس میں عدالت کی جانب سے چونکا دینے والا فیصلہ سامنے آیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بنگلورو کے فائیو اسٹار ہوٹل میں آدھی رات کو پیش آنے والے واقعے میں 60سالہ سینئر پائلٹ نے 26سالہ فلائٹ اٹینڈنٹ کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔ نومبر 2025 میں پیش آنے والے اس واقعے نے بھارتی عوام کو ہلا کر رکھ دیا تھا۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ خاتون نے ہوٹل کے کمرے میں آبروریزی کی شکایت کی اور مہینوں بعد اسی کیس میں ملزم پائلٹ کو عدالت نے پیشگی ضمانت بھی دے دی۔ ایک رپورٹ کےمطابق حیدر آباد سے جانے والا پرائیویٹ جیٹ بنگلورو پہنچا تو اس میں پائلٹ اور ائیر ہوسٹس دونوں موجود تھے۔
شام کو 5بجے کے قریب طیارے نے لینڈنگ کی اور فائیو اسٹار ہوٹل میں چیک ان کے بعد دونوں کیفے اور ریسٹورنٹ گئے تھے۔ خاتون کا الزام ہے کہ اگلی صبح فلائٹ تھی لیکن رات کے وقت 60سالہ ملزم نے اسے اپنے کمرے میں بلایا اور سگریٹ نوشی کا ذکر کیا۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ کمرے میں بلائے جانے کے بعد خاتون سے زیادتی کی گئی اور خاتون نے اس کی شکایت کمپنی سے کی اور پولیس میں بھی رپورٹ درج کرائی۔ ملزم نے الزامات سے انکار کرتے ہوئے باہمی رضامندی سے جنسی تعلقات کا اقرار کیا۔
تاہم خاتون فلائٹ اٹینڈنٹ نے یہ دعویٰ مکمل طورپر مسترد کردیا۔ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔ سیشن کورٹ بنگلور نے ملزم کی درخواست پر سماعت کے بعد مشروط پیشگی ضمانت دیتے ہوئے ریمارکس دئیے کہ یہ ضمانت کیس کے میرٹ پر کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
کیس کا میرٹ کیا؟
عدالت کے ریمارکس سے پتہ چلتا ہے کہ ملزم کو اس کی عمر اور درخواست کی نوعیت کے اعتبار سے ضمانت تو دے دی گئی، تاہم عدالت کا ماننا ہے کہ خاتون کے الزامات درست ہوسکتے ہیں اور غلط بھی۔ تاہم اس کیلئے مزید تفتیش اور کیس کی تفصیلی سماعت ضروری ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








