پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے آج 15جنوری 2026 کو انٹرنیٹ سروسز متأثر ہونے کی تردید کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ آج ملک بھر میں انٹرنیٹ سروسز مکمل طور پر فعال رہیں گی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ 15 جنوری کو انٹرنیٹ سروسز کے متاثر ہونے سے متعلق پھیلائی جانے والی خبریں غلط اور بے بنیاد ہیں جبکہ سب میرین کیبل کی مرمت روٹین کا عمل ہے۔
پی ٹی اے کے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا کہ ملک بھر میں انٹرنیٹ سروسز معمول کے مطابق فعال رہیں گی، روٹین سب میرین کیبل کی مرمت کا عمل جاری ہے، تاہم اس سے انٹر نیٹ سروسز متاثر نہیں ہوں گی۔
خیال رہے کہ اس سے قبل ملک بھر میں سب میرین کیبل کی مرمت کے عمل کو بہانہ بناتے ہوئے انٹرنیٹ سروسز میں تعطل کی افواہیں سامنے آئی تھیں۔ پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ سروسز کے تسلسل اور معیار کو یقینی بنانے کے لیے نیٹ ورکس کی مسلسل نگرانی کا عمل جاری رکھے ہوئے ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








