پاکستان میں کورونا کے 624 نئے کیسز رپورٹ، 11 مزید شہری جاں بحق

تازہ ترین

تازہ ترین

پاکستان میں کورونا کے 624 نئے کیسز رپورٹ، 11 مزید شہری جاں بحق
پاکستان میں کورونا کے 624 نئے کیسز رپورٹ، 11 مزید شہری جاں بحق

اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا کے 624 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ مہلک وائرس کے باعث 11 مزید شہری انتقال کرگئے۔

قومی ادارۂ صحت کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر 15 لاکھ 61 ہزار 619 افراد کورونا سے متاثر جبکہ 30 ہزار 520 وائرس کے باعث جاں بحق ہوئے۔ شرحِ اموات 2 فیصد پر برقرار ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کی تشخیص کیلئے 16زار 299 ٹیسٹ کیے گئے جبکہ مثبت کیسز کا تناسب3.83فیصد رہا۔ ٹیسٹس کی مجموعی تعداد 2 کروڑ 97 لاکھ 92 زار 303 ہوگئی جبکہ کورونا کے 142 مریض انتہائی نگہداشت میں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

قومی بچت میں شریعت کے مطابق دو اسکیم متعارف

دوسری جانب امریکا کے ہارورڈ میڈیکل اسکول کی تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ رگوں کے نظام غیر فعال ہونے سے ایسی میٹابولک تبدیلیاں ہوتی ہیں جو ذیابیطس کا باعث بنتی ہیں۔

تحقیق میں شامل میڈیسین پروفیسر تھامس جے بیٹسن نے کہا کہ ذیابیطس اور انسولین کی مزاحمت کے مریضوں کے بارے میں یہ خیال کیا جاتا ہے کہ سفید چربی اور ورم خون کی شریانوں کو غیرفعال کرنے کا باعث بنتے ہیں، جس کے باعث وہ امراض قلب، بینائی کے امراض اور گردوں کے امراض کا سامنا کرتے ہیں۔

 

Related Posts