میانوالی میں وین نہر میں گر گئی ، ایک ہی خاندان کے 7افراد ڈوب گئے

تازہ ترین

تازہ ترین

DHQ Hospital Bhakkar

میانوالی :میانوالی کے قریب واقع پپلاں نہر میں ایک وین گر گئی، جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 7 افراد ڈوب گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق پپلاں نہر مین لوئر برانچ میں تیز رفتار وین کار کو اوور ٹیک کرتی ہوئی جاگری، وین میں ایک ہی خاندان کے 7 افراد سوار تھے جن میں بچے اور عورتیں بھی شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:عمران خان کی حکومت ناکام، تحریک انصاف کے تمام وزرا نااہل قرار

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ گرنے والے 7 افراد میں سے ایک شخص کو بچا لیا گیا ہے، 2 بچوں اور 3 خواتین سمیت 6 افراد کی تلاش شروع کر دی گئی ۔

ذرائع کے مطابق متاثرہ خاندان اپنی مریضہ کو پپلاں اسپتال میں معائنہ کرانے کے بعد واپس گھر جا رہا تھا۔

Related Posts