بھارت :نئی دہلی کی فیکٹری میں آتشزدگی، 43 افراد ہلاک، متعدد زخمی

تازہ ترین

تازہ ترین

Fire destroys garments factory in Golimar

نئی دہلی: فیکٹری میں آتشزدگی، 43 افراد ہلاک، متعدد زخمی ہوگئے، واقعہ پرانے دلی میں اناج منڈی کے قریب پیش آیا۔ زیادہ افراد کی ہلاکت دم گھٹنے سے ہوئیں۔

کئی منزلہ عمارت میں درجنوں مزدور سوئے ہوئے تھے۔ واقعے کے بعد امدادی کارروائیاں جاری ہیں،حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

مزید پڑھیں :عمران خان کی حکومت ناکام، تحریک انصاف کے تمام وزرا نااہل قرار

نئی دہلی کی ایک فیکٹری میں آتشزدگی کے نتیجے میں ہلاکتوں کی کم از کم تعداد 43 ہو گئی ہے۔ پولیس کے مطابق مرنے والوں کی اکثریت اس فیکٹری کے ملازم تھے۔

نئی دہلی پولیس کے ترجمان کے مطابق عمارت سے 60 کے قریب لوگوں کو نکالا گیا جن میں سے 43 افراد کی موت واقع ہو چکی ہے ،باقی افراد کو قریبی ہسپتالوں میں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

Related Posts