پاک جرمنی سفارتی تعلقات کے آغاز کو آج 70سال مکمل ہو گئے، ڈاکٹر محمد فیصل

تازہ ترین

تازہ ترین

پاک جرمنی سفارتی تعلقات کے آغاز کو آج 70سال مکمل ہو گئے، ڈاکٹر محمد فیصل
پاک جرمنی سفارتی تعلقات کے آغاز کو آج 70سال مکمل ہو گئے، ڈاکٹر محمد فیصل

برلن: جرمنی میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ آج پاک جرمنی سفارتی تعلقات کے آغاز کو 70 سال مکمل ہو گئے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں پاکستانی سفیر ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ پاکستان اور جرمنی آج سفارتی تعلقات کے آغاز کی 70ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔

پیغام میں پاکستانی سفیر ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ پاک جرمنی تعلقات کی 70ویں سالگرہ کے موقعے پر بہت سی تقریبات کی منصوبہ بندی کر لی گئی ہے۔

سابق ترجمان دفترِ خارجہ ڈاکٹرمحمد فیصل نے کہا کہ جرمنی یورپی یونین میں پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے اور جرمنی میں1 لاکھ سے زائد پاکستانی شہری آباد ہیں۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل جرمنی میں ایسٹر کے موقع پر کورونا کے خلاف اقدامات کے طور پر پابندیوں کو مزید سخت کردیا گیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ ماہ 23 مارچ سے آگے آنے والے ہفتے میں عوامی اور معاشی زندگی کو 5 دن کے لیے بند کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔

مزید پڑھیں: جرمنی میں ایسٹر لاک ڈاؤن،پابندیوں کو مزید سخت کردیا گیا

Related Posts