پاکستان میں کورونا کے 779 نئے کیسز رپورٹ، 2 مزید شہری جاں بحق

تازہ ترین

تازہ ترین

پاکستان میں کورونا کے 459 نئے کیسز رپورٹ، 163 مریضوں کی حالت تشویشناک
پاکستان میں کورونا کے 459 نئے کیسز رپورٹ، 163 مریضوں کی حالت تشویشناک

اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا کے 779 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے باعث 2 مزید شہری جاں بحق ہوگئے ہیں۔

قومی ادارۂ صحت کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر 15 لاکھ 44 ہزار 910 افراد کورونا سے متاثر جبکہ 30 ہزار 428 وائرس کے باعث جاں بحق ہوئے۔ شرحِ اموات 2 فیصد پر برقرار ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستان میں کورونا کے 390 نئے کیسز رپورٹ، 2 مزید شہری جاں بحق

گزشتہ 1 روز میں کورونا کی تشخیص کیلئے 22 ہزار 099 ٹیسٹ کیے گئے جبکہ مثبت کیسز کا تناسب 3.53 فیصد رہا۔ ٹیسٹس کی مجموعی تعداد 2 کروڑ 97 لاکھ 6 ہزار 082 ہوگئی جبکہ کورونا کے 182 مریض انتہائی نگہداشت میں ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے کے شروع میں ملک بھر میں کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد میں اضافہ ہوا، جس کے بعد وفاقی حکومت نے قومی ادارۂ صحت کو فعال کرنے کا فیصلہ کیا۔ ملک بھر میں کورونا کی روک تھام کیلئے ایس او پیز کا نفاذ بھی عمل میں لایا گیا۔

وزیر اعظم آفس سے جاری کیے گئےبیان میں کہا گیا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز پر تشویش کا اظہار کیا اور پاکستان کے کورونا وائرس رسپانس فورم کو بحال کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

Related Posts