اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے ڈیزل اور پیٹرول کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز قوم سے خطاب میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ جس وقت ہم نے حکومت سنبھالی تو تیل کی قیمتیں آسمانوں سے باتیں کررہی تھیں جبکہ مہنگائی بھی بہت زیادہ تھی مگر آج عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں کم ہورہی ہیں، میں غلط بیانی نہیں کروں گا اور وعدے کے مطابق قوم کو کمی کا ایک ایک پیسہ واپس پہنچاؤں گا، الحمد اللہ آج وہ موقع آگیا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے اعلان کیا کہ ڈیزل کی مد میں 40 روپے 54 پیسے جبکہ پیٹرول کی مد میں 18 روپے پچاس پیسے کی کمی جارہی ہے، جس کا اطلاق 14 جولائی کی رات بارہ بجے سے شروع ہوگیا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پچھلی حکومت نے آئی ایم ایف سے جو سخت معاہدہ کیا تھا اسے جاتے ہوئے تہس نہس کردیا، جب ہم آئے تو مہنگائی عروج پر تھی اور تیل کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی تھیں، ہمیں سر منڈواتے ہی اولے پڑے۔
آئی ایم ایف سے معاہدہ طے پاگیا، اب ملک کی معاشی مشکلات کم ہوجائیں گی، وزیراعظم
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








