لیفٹیننٹ کرنل لئیق بیگ مرزا کو دہشت گردوں نے شہید کردیا، آئی ایس پی آر

تازہ ترین

تازہ ترین

کشمیریوں کی حق خودارایت کیلئے جدوجہد کی حمایت کرتے ہیں، آئی ایس پی آر
کشمیریوں کی حق خودارایت کیلئے جدوجہد کی حمایت کرتے ہیں، آئی ایس پی آر

 راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے تصدیق کی ہے کہ زیارت سے لیفٹیننٹ کرنل لئیق بیگ مرزا کو دہشت گردوں نے شہید کردیا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق لیفٹیننٹ کرنل لئیق بیگ مرزا کو دہشت گردوں نے 12 اور 13 جولائی کی رات زیارت کے قریب سے اغوا کیا تھا۔ لیفٹیننٹ کرنل لئیق بیگ مرزا ڈی ایچ اے کوئٹہ میں خدمات انجام دے رہے تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اطلاع ملنے پر آرمی کوئیک ری ایکشن فورسز نے فوری طور پر دہشت گردوں کا پیچھا کیا، سرچ آپریشن میں ایس ایس جی کے دستوں اور ہیلی کاپٹروں کا استعمال کیا گیا۔

سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کا منگی ڈیم کے علاقے میں سراغ لگایا جہاں ہونے والے فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشت گرد مارے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

وزیراعظم کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان

مسلح دہشت گردوں نے کرنل لئیق بیگ مرزا کے کزن عمر جاوید کو بھی اغوا کیا تھا جنہیں دہشت گرد اپنے ساتھ  لے کر فرارہوگئے ہیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز یرغمالی کی بازیابی، مجرمان کی گرفتاری کیلئے پرعزم ہیں، سیکیورٹی فورسز بلوچستان کا امن، استحکام اور ترقی سبوتاژ کرنے کی کوششیں ناکام بنانے کیلئے بھی پرعزم ہیں۔

Related Posts