ملک بھر میں کورونا کے 806 نئے کیسز رپورٹ،9 مزید شہری جاں بحق

تازہ ترین

تازہ ترین

ملک بھر میں کورونا کے 806 نئے کیسز رپورٹ،9شہری جاں بحق
ملک بھر میں کورونا کے 806 نئے کیسز رپورٹ،9شہری جاں بحق

اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا کے 806 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مہلک وائرس کے باعث 9 مزید شہری انتقال کرگئے۔

قومی ادارۂ صحت کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر 15 لاکھ 56 ہزار 445 افراد کورونا سے متاثر جبکہ 30 ہزار 499 وائرس کے باعث جاں بحق ہوئے۔ شرحِ اموات4 فیصد پر برقرار ہے۔

 گزشتہ 1 روز میں کورونا کی تشخیص کیلئے20 ہزار 949 ٹیسٹ کیے گئے جبکہ مثبت کیسز کا تناسب 3.85فیصد رہا۔ ٹیسٹس کی مجموعی تعداد 2 کروڑ 98 لاکھ 9 ہزار 736 ہوگئی جبکہ کورونا کے160 مریض انتہائی نگہداشت میں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

بھارت، منکی پاکس سے پہلی ہلاکت سامنے آگئی

دوسری جانب پنجاب اور خیبر پختونخوا سمیت ملک کے تمام صوبوں میں سیلاب کی تباہ کاریاں جاری ہیں، بلوچستان میں بارش کے دوران مختلف حادثات اور سیلابی ریلوں کے باعث 149افراد جاں بحق ہوگئے۔

ملک کے مختلف شہروں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ گزشتہ روز بھی جاری رہا۔ خیبرپختونخوا میں ایک روز میں 13 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ملک بھر میں سیلاب کے باعث سیکڑوں دیہات ڈوب گئے، بستیاں اجڑ گئیں جبکہ مکین کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہو گئے۔

بلوچستان کے مختلف شہروں بشمول خضدار، لسبیلہ اور نصیر آباد میں ہر طرف سیلابی ریلوں کے باعث تباہی ہوئی۔ خیرپور اور ٹھٹھہ سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں سیلابی پانی سب کچھ بہا کر لے گیا۔ پنجاب کے بڑے شہروں ڈیرہ غازی خان اور راجن پور میں بھی بڑے پیمانے پر نقصان ہوا۔

Related Posts