موٹروے پولیس کے مطابق حادثے کے فوری بعد امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئیں اور زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا جا رہا ہے۔ ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ سینئر افسران موقع پر موجود ہیں اور ریسکیو آپریشن کی نگرانی کر رہے ہیں۔
چھیپا فاؤنڈیشن نے 9 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ لاشوں کو اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔
آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے متعلقہ پولیس حکام کو فوری طور پر جائے حادثہ پہنچنے کی ہدایت جاری کی ہے۔ انہوں نے جائے وقوعہ اور اطراف کے علاقے کو محفوظ بنانے، تیل کے اخراج کے باعث ممکنہ خطرات کے پیش نظر تمام متعلقہ اداروں کے تعاون سے احتیاطی اقدامات یقینی بنانے کا حکم دیا۔
آئی جی سندھ نے ایمبولینس اور ریسکیو عملے کی بروقت رسائی کے لیے راستہ کلیئر رکھنے اور ٹریفک کو متبادل راستوں پر منتقل کرنے کی بھی ہدایت کی۔
موٹروے پولیس کے مطابق ریسکیو آپریشن جاری ہے جبکہ ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے گاڑیوں کو متبادل راستے فراہم کیے جا رہے ہیں۔ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے مزید تحقیقات جاری ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








