اسلام آباد: پاکستان گزشتہ شب آسٹریلیا سے کرکٹ میچ ہار کر ورلڈ کپ سے آؤٹ ہوگیا جس پر شوبز شخصیات نے قومی کرکٹ ٹیم کی حمایت اور اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ایکٹر اِن لاء کے اداکار فہد مصطفیٰ نے کہا کہ قومی ٹیم کے جوانوں کو اپنا سر اونچا رکھنا ہوگا کیونکہ قوم کو ان پر فخر ہے۔ آپ میں سے ہر کھلاڑی نے چیمپین کی طرح کرکٹ کھیلی۔
Hold your heads up boys nation is proud of you … each one of you played like a champion ????????
— Fahad Mustafa (@fahadmustafa26) November 11, 2021
ڈرامہ سیریل انوکھے رقیب کی اداکارہ اشنا شاہ نے کہا کہ یاد رکھنے کی بات یہ ہے کہ حسن علی ایک انسان ہیں جس نے ایک مشکل لمحے میں ایک مشکل کیچ چھوڑا اور کوئی پاکستانی اتنا برا محسوس نہیں کرتا ہوگا جتنا کہ حسن علی کو کیچ چھوڑ کر لگا۔
پاکستان اور آسٹریلیا کا مقابلہ، شنیرا اکرم کس کا ساتھ دیں گی؟
اداکار بلال عباس خان نے شوبز کی پسندیدہ خواتین کے نام گنوا دئیے
مشہورومعروف اداکارہ اشنا شاہ نے کہا کہ ہماری ٹیم اپنی ہمت اور قوم کی حمایت سے ورلڈ کپ میں اتنی دور پہنچی جتنا واجب تھا، ان کی مثال سامنے رکھتے ہوئے قوم کو پوری قومی کرکٹ ٹیم بالخصوص حسن علی کے ساتھ اچھا سلوک کرنا ہوگا۔
Please remember that Hassan Ali, a human, dropped a difficult catch during a difficult moment. No Pakistani is feeling as bad as he is. The team got as far as they did due to camaraderie and support, let’s follow their example and be kind to them all, including & especially him.
— Ushna Shah (@ushnashah) November 11, 2021
ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں معروف اداکار عثمان خالد بٹ نے کرکٹ کے عالمی مقابلے کے تناظر میں ڈرامائی انداز اختیار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی ٹیم آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے دوران چیمپینز کی طرح کھیلی جس پر انہیں پوری قوت سے چیخ کر مبارکباد دینی چاہئے۔
A massive shout-out to the Pakistan team for playing like champions throughout this tournament!
— Osman Khalid Butt ???????? (@aClockworkObi) November 11, 2021
سینئر اداکار عدنان صدیقی نے کہا کہ کسی بیل کو سینگوں سے پکڑنا کوئی آسان کام نہیں ہوتا۔ ہمارے لڑکوں نے مشہورومعروف ناقابلِ تسخیر ٹیم کے خلاف بھاری بھرکم دباؤ سے بھرپور میچ میں اپنے اعصاب قابو میں رکھے۔ آپ ٹی 20 نہیں جیتے مگر ہمارا دل جیت لیا۔
Not easy to take bull by its horns. Our boys kept their nerves intact in high pressure match against the famous “invincibles”. If not #T20, you guys have won our hearts! #foreverteamPakistan
— Adnan Siddiqui (@adnanactor) November 11, 2021
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








