دبئی: قومی کرکٹ ٹیم کے ڈاکٹرنجیب سومرو نے کہا ہے کہ ٹیم کی ہمت و حوصلہ بلند اور برقرار رکھنے کیلئے محمد رضوان کی بیماری کا نہیں بتایا جبکہ رضوان کو سینے میں شدید انفیکشن ہوا تھا۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر محمد رضوان کی تصویر وائرل ہوگئی جس میں انہیں آئی سی یو میں لیٹے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ سیمی فائنل کے بعد کپتان بابر اعظم کے ہمراہ ورچؤل پریس کانفرنس کے دوران ڈاکٹر نجیب نے کہا کہ محمد رضوان کو سینے میں شدید انفیکشن 9 نومبر کو ہوا۔
کوئی کسی پر انگلی نہ اٹھائے، سیمی فائنل کی غلطیوں سے سیکھیں گے۔بابراعظم
سیمی فائنل، قوم حسن علی کو شکست کا ذمہ دار ٹھہرانے کی مخالف نکلی
قومی کرکٹ ٹیم کے ڈاکٹرنجیب سومرو نے کہا کہ شدید انفیکشن کے باعث محمد رضوان کو ہسپتال داخل کرایا گیا جہاں انہوں نے 2 راتیں گزاریں اور زبردست طریقے سے صحتیاب ہوئے۔ آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں محمد رضوان کو فٹ قرار دے دیا گیا۔
ڈاکٹر نجیب سومرو نے کہا کہ کرکٹ میچ کے دوران رضوان کا بہترین عزم و حوصلہ نظر آیا اور سیمی فائنل میں کارکردگی زبردست رہی۔ سب دیکھ سکتے ہیں کہ رضوان نے کیسا کھیل پیش کیا۔ صحت سے متعلق نہ بتانے کا فیصلہ انتظامیہ نے قومی ٹیم کا مورال بلند رکھنے کیلئے کیا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








