کراچی: پی ٹی آئی رہنماء خرم شیر زمان کا وزیر اعلیٰ سندھ کی پریس کانفرنس پر ردعمل سامنے آگیا، انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے افسران کو اپنے دامن سے باندھے رکھنا چاہتے ہیں۔
خرم شیر زمان نے کہا کہ آئین کے مطابق صوبائی حکومت مشاورت کی حقدار ہے مداخلت کی نہیں، افسران کی تعیناتی تبادلے کرنے کا آئینی حق وفاق کے پاس ہے۔
انہوں نے کہا کہ وفاق اپنے افسران کو جس صوبے میں چاہے تعینات کرسکتا ہے، مراد علی شاہ کی نئے افسران پر مخالفت واضح ہے کہ دال میں کچھ کالا ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ کو اپنی کرپشن کی داستان منظر عام پر آجانے کا خوف ہے،جانتے ہیں کرپشن کمیشن سندھ حکومت کی کمزوری ہے۔
پی ٹی آئی رہنما ء نے مزید کہا کہ کٹھ پتلی افسران کے ذریعے غیر قانونی سرگرمیاں سندھ کی روایت بن گئی ہے، وزیر اعلیٰ اپنے من پسند فیصلے وفاق پر مسلط کرنے کی کوشش نہ کریں۔
مزید پڑھیں: اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سندھ کے انتظامی معاملات میں مداخلت نہ کرے، مراد علی شاہ
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








