کراچی:سندھ کابینہ نے گندم خریداری پیکیج کی منظوری دیدی، صوبے میں فی من گندم کی قیمت خرید2200 روپے مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت کابینہ اجلاس کوبریفنگ میں بتایا گیا کہ فیصلے کے مطابق وفاق اورسندھ حکومت 50،50 فیصد کے تناسب سے سبسڈی دیں گے۔
سندھ کابینہ کے اراکین کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ کھاد اور دیگر زرعی ان پٹس کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں۔ گزشتہ سال گندم کی خریداری کی قیمت 2000 روپے رکھی گئی تھی۔
مزید پڑھیں:سندھ کے سرکاری گوداموں سے 8 ارب روپے کی گندم غائب ہوگئی
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








