منی بجٹ بڑادھماکا،مشیرخزانہ نے مہنگائی کے ستائےعوام کوخوشخبری سنادی

تازہ ترین

تازہ ترین

اسلام آباد: مشیر خزانہ شوکت ترین نے عوام کوخوشخبری سناتےہوئےکہاہےکہ عالمی منڈی میں قیمتیں نیچے آنے کے بعد اب تک پیٹرول کی قیمتیں کم نہیں ہوئی تھیں تاہم ہوسکتاہےکہ آئندہ ہفتوں میں پیٹرول کی قیمت میں کمی کی جائے گی۔

مشیر خزانہ شوکت ترین نےاپنے ایک انٹرویومیں کہاکہ آئی ایم ایف کےساتھ معاہدےکے تحت اگلےہفتےمنی بجٹ لایاجارہاہےلیکن اس میں کھانےپینےکی اشیاپردی جانےوالی ٹیکس چھوٹ ختم نہیں کی جائےگی۔

یہ بھی پڑھیں:کراچی سب سےزیادہ ٹیکس دیتاہےلیکن اسےکچھ نہیں ملتا،وزیراعظم 

انہوں نےمزید کہا کہ منی بجٹ سے اشیائے خور ونوش مہنگی نہیں ہوں گی صرف میک اپ کا سامان، کپڑے، جوتے اور پرفیومز سمیت دیگر درآمدی آسائشی سامان پر کسٹم ڈیوٹی بڑھائی جائے گی، جبکہ مقامی سطح ہر تیارہونے والی کچھ اشیاء پر بھی سیلز ٹیکس کی شرح 12 سے بڑھا کر 17 فی صد کی جائے گی۔

Related Posts