لاڑکانہ: سجاول جونیجو کے قریب ٹریکٹر تیز رفتاری کے باعث تالاب میں گرگیا جس سے 4 بچوں اور خاتون سمیت 5 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہوگئے۔
سجاول جونیجو کے نواحی گاؤں احمد جتوئی کے رہائشی مرد و خواتین اور بچے ٹریکٹر پر سواربارات میں شامل ہوکر گاؤں ٹلن جتوئی جارہے تھے کے تیز رفتاری کے باعث ٹریکٹر قابو سے نکل گیا اور الٹ کر مچھلی کے تالاب میں گرگیا۔
حادثے کے نتیجے میں 4 بچے عبدالرحمن، رسول بخش، عبدالقادر اور خاتون زاہدہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ ریسکیو ٹیموں، پولیس اور اہل علاقہ نے موقع پر پہنچ کر 10 زخمیوں کو وہاں سے نکالا۔
مزید پڑھیں: آزاد کشمیر میں پی ٹی آئی رہنما کی جیپ حادثے کا شکار، اہلیہ اور بھائی جاں بحق
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








