آزاد کشمیر میں پی ٹی آئی رہنما کی جیپ حادثے کا شکار، اہلیہ اور بھائی جاں بحق

تازہ ترین

تازہ ترین

آزاد کشمیر میں پی ٹی آئی رہنما کی جیپ حادثے کا شکار، اہلیہ اور بھائی جاں بحق
آزاد کشمیر میں پی ٹی آئی رہنما کی جیپ حادثے کا شکار، اہلیہ اور بھائی جاں بحق

مظفر آباد: آزاد کشمیر میں پی ٹی آئی رہنما میر عتیق الرحمان کی جیپ گہری کھائی میں جا گرنے کے باعث ان کی اہلیہ اور بھائی جاں بحق ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق تحریکِ انصاف کے رہنما میر عتیق الرحمان کی جیپ آزاد کشمیر کے علاقے نصیر آباد میں بٹل کے مقام پر حادثے کا شکار ہوئی، جس کے باعث اہلیہ اور بھائی جاں بحق جبکہ 2 افراد زخمی ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:

ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شہید پولیس اہلکار کے قاتل گرفتار کرلئے گئے

ریحام خان پر حملہ، نامعلوم افراد نے گاڑی پر گولیاں برسادیں

میر عتیق الرحمان کے اہلِ خانہ جنازے میں شرکت کے بعد گھر واپس جا رہے تھے، موڑ کاٹتے ہوئے بٹل کے مقام پر حادثہ پیش آیا۔ اہلیہ اور بھائی جاں بحق جبکہ بھابھی سمیت 2 افراد زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔

تحریکِ انصاف کے رہنماؤں نے میر عتیق الرحمان کی اہلیہ اور بھائی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ زخمی افراد اور میتوں کو مظفر آباد کے ہسپتال میں منتقل کردیا گیا ہے۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ اور صحافی ریحام خان پر اسلام آباد میں حملہ ہوگیا، نامعلوم افراد گاڑی پر گولیاں چلاکر فرار ہوگئے، ریحام خان کا کہنا تھا کہ واقعے کا مقدمہ تاحال درج نہیں کیا گیا۔

 ٹوئٹر پر آج سے 2 روز قبل جاری کردہ پیغامات میں ریحام خان نے بتایا کہ اتوار کی شب ایک قریبی عزیز کی شادی سے واپسی پر ان کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی اور موٹر سائیکل پر سوار دو افراد نے اسلحے کے زور پر گاڑی روکی۔

Related Posts