کراچی: ملک میں سیاسی رسہ کشی عروج پر پہنچ گئی، حکومت کی اتحادی جماعت نے بھی 3 مہینے اہم قرار دیتے ہوئے قومی حکومت کے قیام کا دعویٰ کردیا ہے۔
مسلم لیگ فنکشنل سندھ کےصدر صدر الدین شاہ راشدی نے کہا ہے کہ3مہینے اہم، قومی حکومت بن سکتی ہے، بلدیاتی انتخابات کے متعلق ایم کیو ایم، پی ٹی آئی اور ہم ایک پیج پر ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ سندھ میں بلدیاتی نظام کے حوالے سے پیپلزپارٹی کے بل کو مسترد کرتے ہیں، اتنی جلدی انتخابات ممکن نہیں، ذاتی طور پر سمجھتا ہوں کہ ملک میں کمر توڑ مہنگائی ہے، وفاق اور صوبائی حکومت کو مہنگائی کے خاتمے کے لئے اقدامات کرنا ہونگے۔
صدرالدین شاہ راشدی نے سکھر میں ضلعی عہدیداران کے ساتھ منعقدہ اجلاس میں شرکت کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ان دنوں میں آر یا پار ہوسکتا ہے،قومی مفاد میں کسی بھی وقت کچھ بھی ہوسکتا ہے۔
سندھ کے مسائل پر اسمبلی میں بات اور شور کرتے ہیں میڈیا کو بھی ہمیں ماننا چاہیے، ان کاکہنا تھا کہ وفاق اور صوبائی حکومت کو مہنگائی کو ختم کرنے کے اقدامات کرنے ہونگے۔
مزید پڑھیں:ڈیل ہونے یا نہ ہونے کے گرد لپٹی کہانیاں کیا ہیں ؟
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








