پیر محل :ٹوبہ ٹیک سنگھ کے علاقے پیر محل کے گاؤں میں ایک گھر میں آگ لگنے سے 7 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 3 شدید جھلس گئے۔
اطلاعات کے مطابق واقعہ سلنڈر پھٹنے کی وجہ سے پیش آیا،ریسکیو ٹیمیں اور سیکورٹی اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا جارہا ہے، ریسکیو افسر نے بتایا کہ مرنے والوں میں چار بچے بھی شامل ہیں۔
اس سے چند ہفتے قبل گجرانوالہ میں سلنڈر دھماکے کے نتیجے میں مسافر وین پر سوار ایک ہی خاندان کے 3 بچوں سمیت 10 افراد جاں بحق ہوگئےتھے۔
مزید پڑھیں:لاہور، رام گڑھ کے دربار میں سلنڈر دھماکہ، 3 افراد جھلس کر زخمی
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








