عام انتخابات سے پہلے پیپلز پارٹی کا سندھ سے بوریہ بستر گول کردیں گے، علی زیدی

تازہ ترین

تازہ ترین

Allah Bakhsh Unar called on Federal Minister Ali Zaidi

کراچی: تحریک انصاف سندھ کے صدر اور وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے کہا ہے کہ سندھ سے ڈاکو راج ختم کرنے کے لیے پی ٹی آئی متحرک ہو چکی ہے، عام انتخابات سے پہلے پیپلز پارٹی کا سندھ سے بوریہ بستر گول کردیں گے۔

پی ٹی آئی کے صوبائی صدر و وفاقی وزیر علی زیدی کا سندھ کے سیاسی رہنماؤں سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے،آج لاڑکانہ سے تعلق رکھنے والے سیاسی رہنما اللہ بخش انڑ نے ملاقات، رہنماؤں میں سندھ کی سیاسی صورتحال پر تفصیلی گفتگو ہوئی، رہنماؤں کے درمیان سندھ میں پی ٹی آئی کی تنظیم سازی کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال ہوا۔

مزید پڑھیں:کراچی میں کورونا پھیل گیا، اومی کرون بھی بے قابو،اسکول بند، کاروبار محدود، سخت پابندیوں کی تیاریاں

ملاقات کے دوران پی ٹی آئی کے صوبائی صدر علی زیدی نے کہا کہ سندھ سے ڈاکو راج ختم کرنے کے لیے پی ٹی آئی متحرک ہو چکی ہے، اب وقت آگیا ہے، سندھ میں پی پی کے خلاف عوام کو اکھٹا ہونا ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی سندھ کو دیمک کی طرح چاٹ رہی ہے، تحریک انصاف کو سندھ میں مضبوط بنانے جارہے ہیں، عام انتخابات سے پہلے پیپلز پارٹی کا سندھ سے بوریہ بستر گول کردیں گے۔

Related Posts