وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ڈاکوؤں نے ایک گھر کا صفایا کردیا، مسلح ملزمان لاکھوں روپے، طلائی زیورات اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہو گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ڈکیتی کی یہ تشویشناک واردات اسلام آباد میں تھانہ لوہی بھیر کے علاقے میڈیا ٹاؤن میں ہوئی۔ ڈاکوؤں نے اہلِ خانہ کو اسلحے کے زور پر یرغمال بنا کر 10 لاکھ روپے نقد رقم لوٹ لی۔
بائنانس ایکس چینج، کرپٹو کرنسی میں اربوں روپے کا فراڈ، ہزاروں پاکستانی لٹ گئے
مسلح ملزمان نے گھر سے 10 تولے طلائی زیورات اور 3 موبائل فون بھی اہلِ خانہ سے چھین کر لے گئے۔ ڈکیتی میڈیا ٹاؤن کے بلاک اے میں فیصل کھوکھر نامی شہری کے ہاں ہوئی۔ ڈکیتی کا واقعہ رات گئے پیش آیا۔
ملزمان گھر کی دیوار پھلانگ کر ڈرائنگ روم کی گرل کاٹنے کے بعد رات 2 بج کر 30 منٹ پر گھر میں داخل ہوئے۔ اہلِ خانہ کو اسلحے کی نوک پر ایک کمرے میں بند کردیا اور اطمینان کے ساتھ لوٹ مار کی۔
ڈکیتی کے بعد مسلح ملزمان اسلحہ لہراتے ہوئے فرار ہوئے۔ اہلِ خانہ کا کہنا ہے کہ ڈاکو پشتو زبان بول رہے تھے۔ جنہیں سامنے آنے پر پہچان سکتے ہیں۔ ڈاکوؤں کو گرفتار کیا جائے، ہمارا سامان واپس دلایا جائے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








