اداکار آریز احمد اور حبا بخاری شادی کے بندھن میں بندھ گئے

تازہ ترین

تازہ ترین

اداکار آریز احمد اور حبا بخاری شادی کے بندھن میں بندھ گئے
اداکار آریز احمد اور حبا بخاری شادی کے بندھن میں بندھ گئے

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی مشہورومعروف اداکارہ حبا بخاری اور آریز احمد شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں، سوشل میڈیا پر وائرل تصاویر میں دونوں اداکار خوش نظر آئے۔

تفصیلات کے مطابق ڈرامہ سیریل چھوٹی سی زندگی، تھوڑی سی وفا، سلسلے، رمزِ عشقِ دیوانگی اور فتور سمیت متعدد ٹی وی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی فنکارہ حبا بخاری کی شادی ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں:

کترینہ کیف نے مداحوں کو نئے گھر کی ایک جھلک دِکھا دی

ٹی وی ڈرامہ حنا کی خوشبو، میرا رب وارث، شاہ رخ کی سالیاں، کہیں دیپ جلے اور تڑپ سمیت متعدد ڈراموں میں مختلف کردار نبھانے والے اداکار اریز احمد اور حبا بخاری نے سوشل میڈیا پر شادی کی تصدیق کی۔

فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر دونوں اداکاروں کے پیغامات میں شادی کی تصاویر شیئر کی گئیں۔ حبا اور آریز نے تقریبِ نکاح کیلئے آف وائٹ رنگ منتخب کیا۔ حبا نے آف وائٹ اور گولڈن رنگ کا غرارہ پہنا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Hiba Qadir (@ihibaqadir)

دوسری جانب آریز احمد نے شریکِ حیات حبا بخاری کو زندگی کے نئے سفر میں خوش آمدید کہتے وقت آف وائٹ شیروانی زیبِ تن کی۔ مداحوں نے سوشل میڈیا پیغامات کے ذریعے دونوں کو مبارکباد پیش کی۔

اپنے انسٹاگرام پیغام میں اداکارہ حبا بخاری نے کہا کہ میں سوچا کرتی تھی کہ پہلی بار اریز شادی کے لباس میں نظر آئے گا تو وہ کیسا لگے گا؟ اور میں نے آج دیکھ لیا کہ اس منظر میں ہنسی اور آنسو بھی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Arez Ahmed (@imarezahmed)

انسٹاگرام کے ذریعے ہی اریز احمد نے بھی سوشل میڈیا پر نکاح کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ کچھ منصوبے انسان بناتا ہے اور پھر منصوبے اللہ کے بھی ہوتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ بہترین منصوبہ ساز ہے۔ 

Related Posts