اومی کرون کے پھیلاؤ کا خدشہ، مسجد الحرام میں داخلے کے راستے مقرر

تازہ ترین

تازہ ترین

اومی کرون کے پھیلاؤ کا خدشہ، مسجد الحرام میں داخلے کے راستے مقرر
اومی کرون کے پھیلاؤ کا خدشہ، مسجد الحرام میں داخلے کے راستے مقرر

ریاض: سعودی عرب سمیت دنیا بھر میں کورونا وائرس کی نئی قسم  تیزی سے پھیلنے لگی، حرمین شریفین انتظامیہ نے اومی کرون کے پھیلاؤ کے خدشات کے باعث مسجدالحرام میں داخلے کے راستے مقرر کردئیے ہیں۔

مسجدِ حرام میں عمرہ معتمرین کیلئے 34 راستے مقرر ہیں، عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ زائرین کی حفاظت اور کورونا کی روک تھام کیلئے احتیاطی تدابیر پر مبنی گائیڈ لائنز ہر راستے پر آویزاں کردی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

قازقستان میں ایمرجنسی نافذ، روس نے حالات کنٹرول کرنے کیلئے فوج بھیج دی

اومی کرون کے خدشے کے پیشِ نظر خادمِ حرمین الشریفین کے احکامات کے تحت تمام مقدس مقامات کی صفائی ستھرائی اور اسپرے کے انتظامات دو گنا کردئیے گئے۔ مسجد میں رسائی کے اوقاتِ کار مختص کردئیے گئے۔

مسجد الحرام کے احاطے میں دن میں 10 بار جراثیم کش اسپرے کیا جانے لگا۔ کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے حرمین شریفین انتظامیہ قرآنِ پاک کے نسخوں کی باقاعدگی سے صفائی کا اہتمام بھی کر رہی ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل سال 2021 کے آخری جمعۃ المبارک کے روز مسجدِ نبوی ﷺ میں 95 ہزار سے زائد مسلمان جمع ہوئے اور قبلہ رخ ہو کر اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں نماز ادا کی۔ نماز کی ادائیگی کیلئے ایس او پیز کا خصوصی اہتمام کیا گیا۔

 ٹوئٹر پر 31 دسمبر کو اپنے پیغام میں حرمین شریفین انتظامیہ کا کہنا تھا کہ مسجدِ نبوی ﷺ میں آج 95 ہزار 747 مسلمانوں نے عیسوی سال کی آخری نمازِ جمعہ ادا کی جس کے دوران کورونا کی روک تھام کیلئے انتظامات کیے گئے تھے۔ 

Related Posts