قازقستان میں ایمرجنسی نافذ، روس نے حالات کنٹرول کرنے کیلئے فوج بھیج دی

تازہ ترین

تازہ ترین

Russia sends troops to put down Kazakhstan uprising

الماتے :قازقستان میں مظاہروں کا سلسلہ جاری، حالات مزید کشیدہ ہوگئے، جھڑپوں میں مزید ہلاکتوں کے بعد ہنگامی حالت نافذ، روس نے حالات کنٹرول کرنے کیلئے فوج بھیج دی۔ 

میڈیا رپورٹس کے مطابق فورسز اور سیکڑوں مظاہرین کے درمیان جھڑپوں میں 12 پولیس اہلکاروں سمیت متعدد افراد ہلاک ہوگئے۔ مظاہرین نے الماتی کے ہوائی اڈے پر قبضہ کر لیا جبکہ مظاہرین نے پولیس کے کئی دفاتر پر بھی دھاوا بولا جسے ناکام بنا دیا گیا۔

مزید پڑھیں:عوام ملک کی کمزور جمہوریت کی حفاظت کریں،جو بائیڈن

روس نے قازق صدر کی درخواست پر بگڑتے حالات پر کنٹرول حاصل کرنے کے لیے اپنی فوج بھیج دی ہے جبکہ ملک بھر میں ہنگامی حالت نافذ ہے۔ انٹرنیٹ سروس بھی معطل ہے، الماتے شہر کے بعد دارالحکومت نورسلطان میں بھی ایمرجنسی نافذ ہے، ملک کے بیشتر علاقوں میں انٹرنیٹ سروس بھی معطل کر دینے کی اطلاعات ہیں۔

قازقستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ملک بھر میں مظاہرے تیسرے روز بھی شدت اختیار کرنے کے بعد قازق صدر نے روس اور دیگر ممالک سے عوامی احتجاج سے نمٹنے کےلئے مدد کی اپیل کی تھی دوسری جانب حکومت کو برطرف کیے جانے اور تیل کی قیمتوں میں اضافہ واپس لیے جانے کے باوجود مظاہرین سڑکوں سے جانے کو تیار نہیں ہیں۔

Related Posts