دبئی کی فرم بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں ڈرائی پورٹ تعمیر کرے گی

تازہ ترین

تازہ ترین

Dubai firm to build dry port in Indian-held Kashmir

دبئی: متحدہ عرب امارات کی جانب سے بھارت کے زیرانتظام کشمیر میں سرمایہ کاری کے فیصلے کے بعد دبئی کی ایک فرم کشمیر میں ڈرائی پورٹ تعمیر کرے گی۔

بھارتی حکومت نے گزشتہ سال کہا تھا کہ دبئی متنازعہ خطے میں انفرااسٹرکچر اور دیگر منصوبوں میں سرمایہ کاری کرے گا۔

سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے دبئی میں موجودبھارت کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہاکاکہنا ہے کہ ڈی پی ورلڈ جلد ہی اندرون ملک بندرگاہ کی سہولت کے لیے مختص 250 ایکڑ جگہ کا دورہ کرے گی۔

مزید پڑھیں:کشمیر کے بغیر پاکستان اور پاکستان کشمیر کے بغیر نا مکمل ہے،محمد سرور

ان کا کہنا ہے کہ ڈی پی ورلڈ شورش زدہ علاقے میں اندرون ملک بندرگاہ بنائے گی۔انہوں نے پہلے ہی 250 ایکڑ کی جگہ مختص کر رکھی ہے۔ ہم نے ڈی پی ورلڈ کے حکام سے ملاقات کی ہے اور وہ جلد ہی سائٹ کا دورہ کریں گے اور پروجیکٹ کو حتمی شکل دیں گے۔

ڈی پی ورلڈ کے ترجمان نے کہا کہ کمپنی کی جمعرات کو منوج سنہا کے ساتھ ایک “نتیجہ خیز میٹنگ” ہوئی اور کمپنی اس منصوبے کے لیے ایک تجویز تیار کر رہی ہے۔

2019 میں کشمیر کی خودمختاری کو منسوخ کرنے اور مسلم اکثریتی ریاست کو براہ راست نئی دہلی کے زیر اقتدار دو علاقوں میں تقسیم کرنے کے بعد سے گزشتہ اکتوبر میں دبئی کسی بھی غیر ملکی حکومت کی طرف سے خطے میں سرمایہ کاری کرنے کا پہلا اعلان تھا۔

Related Posts