کراچی: ملک میں موسلا دھار بارش نے کئی شہروں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا،کراچی میں بارش کے بعد سردی بڑھ گئی،درجہ حرارت 6 ڈگری تک گرنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے آج کراچی میں موسلادھار بارش کاامکان مسترد کرتے ہوئے شہر میں ہلکی بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ میگا سٹی میں گزشتہ رات گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی لیکن آج موسم خوشگوار رہنے کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں 8 جنوری کو درجہ حرارت 6 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرنے کا امکان ہے جس کی وجہ سے شہر میں پہلے سے ہی سردی کی لہر بڑھ گئی ہے۔سکھر، حیدرآباد، شکارپور اور جیکب آباد میں موسلادھار بارش کی اطلاعات ہیں۔
دوسری جانب پنجاب، خیبر پختونخوا اور آزاد کشمیر کے کئی شہروں میں جمعہ کی صبح موسلا دھار بارش ہوئی جس سے معمولات زندگی درہم برہم ہو گیا۔
لاہور میں تقریباً پورے شہر میں صبح سویرے موسلا دھار بارش ہوئی جس سے پارہ کافی گر گیاجبکہ لیسکو کے متعدد فیڈر ٹرپ کرنے سے شہر کے متعدد علاقوں میں بجلی معطل ہوگئی۔
لاہورمیں پانچ کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چلنے کی بھی پیش گوئی کی گئی ہے اور نمی کا تناسب آج 93 فیصد کے قریب رہے گا۔
مزید پڑھیں:کراچی میں اومیکرون کے ساتھ ڈیلٹا ویرینٹ کا پھیلاؤ، ماہرین صحت نے خبردار کردیا
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








