کراچی میں کورونا مزید خطرناک، ایک دن میں ہزاروں شہری شکار

تازہ ترین

تازہ ترین

Pakistan reports another 953 coronavirus infections, 11 deaths

کراچی: شہر قائد میں کورونا وائرس کے کیسز میں خوفناک حد تک اضافہ ہوگیا، موذی وباء نے ایک دن میں ہزاروں لوگوں کو اپنا شکار بنالیا۔

کراچی میں گزشتہ روز کورونا وائرس کے 7 ہزار 99 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 2 ہزار 754 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ،یوں کراچی میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 38 اعشاریہ 79 فیصد ہو گئی۔

سندھ کے دوسرے بڑے شہر حیدر آباد میں بھی کورونا وائرس کی شرح 14 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔کراچی سمیت ملک بھر میں 16 سال سے کم عمر کے بچے بھی کورونا وائرس سے متاثر ہونا شروع ہو گئے۔

اس حوالے سے پی ایم اے کاکہنا ہے کہ کراچی میں مثبت کیسز کی شرح 40 فیصد تک جاپہنچی ہے، یہ تعداد صرف رجسٹرڈ کورونا کیسز کو ظاہر کرتی ہے جبکہ غیر رجسٹرڈ کیسز کی تعداد کہیں زیادہ ہے۔

مزید پڑھیں:رکن قومی اسمبلی آفتاب صدیقی بھی کورونا کا شکار

پی ایم اے نے کہاکہ خدشہ ہے کہ اومی کرون اپنی ہیئت تبدیل کرسکتا ہے، زیادہ مہلک اور شدید ہوسکتا ہے،حکومت فوری طور پر سیاسی جلسوں، دھرنوں اور اجتماعات پر پابندی عائد کرے۔

دوسری جانب ملک بھر میں کورونا کے 5 ہزار 34 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے باعث مزید 10شہری انتقال کر گئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر کورونا سے 13لاکھ 33ہزار 521افراد متاثر جبکہ وائرس میں مبتلا 29 ہزار 29شہری جان کی بازی ہار گئے۔

Related Posts